ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سپریم کورٹ نے پدماوت کی رہائی سے منسلک تاکہ ترمیم سے انکار کیا

سپریم کورٹ نے پدماوت کی رہائی سے منسلک تاکہ ترمیم سے انکار کیا

Tue, 23 Jan 2018 23:35:22    S.O. News Service

نئی دہلی،23؍جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سپریم کورٹ نے فلم پدماوت کو پورے ملک میں ریلیز کرنے سے متعلق اپنے18 جنوری کے حکم میں ترمیم کرنے سے آج انکار کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو یہ یقینی طور پر سمجھنا چاہئے کہ انہیں عدالت کے فیصلے کا عمل کرنا ہی ہوگا۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والے بنچ نے 18 جنوری کے فیصلے میں ترمیم کا مطالبہ کرنے والی راجستھان اور مدھیہ پردیش کی عرضیوں کو مسترد کرتے ہوئے مذکورہ باتیں کہی۔ کورٹ نے گجرات اور راجستھان میں پدماوت کے ریلیز پر لگی روک ملتوی کرکے 25 جنوری کو فلم ریلیز کا راستہ صاف کر دیا ہے۔ بنچ نے کہا کہ لوگوں کو یقینی طور پر یہ سمجھنا چاہیے کہ سپریم کورٹ نے ایک حکم دیا ہے۔ انہیں اس کا عمل کرنا ہی ہوگا. قانون کا نظام برقرار رکھنے کی ذمہ داری متعلقہ ریاستوں کی ہے ۔ عرضی مسترد کرتے ہوئے بنچ نے کہا کہ ہم اپنے حکم میں ترمیم کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ بنچ نے راجپوت کرنی سینا اور آل انڈیا چھتریہ مہا سبھا کی سنجے لیلا بھنسالی کی فلم پر روک لگانے کی عرضیاں بھی مسترد کر دی ہیں۔ غور طلب ہے کہ کرنی سینا مسلسل ملک کے مختلف حصوں میں فلم کی مخالفت میں مظاہرہ کر رہی ہے۔
 


Share: